0
Sunday 23 Aug 2020 18:32

اپنے منشور کے مطابق یکساں نظام تعلیم رائج کر دیا ہے، شفقت محمود

اپنے منشور کے مطابق یکساں نظام تعلیم رائج کر دیا ہے، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اجلاس سات ستمبر کو ہوگا جس میں اس بابت حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگر حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر سے اسکول کھل جائیں گے، وزارت صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا، تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صوبوں سے مشاورت کے بغیر نہیں کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کے دوران تعلیم کا معاملہ اہم رہا، تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے میں صوبوں نے معاونت کی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج کا معاملہ وفاق کے لیے بڑا چیلنج تھا، کیمبرج نے رزلٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جس پر ان  کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آن لائن کلاسز لینے کے لیے طلبہ کو مشکلات کا سامنا تھا۔ شفقت محمود کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تعلیم کے معاملات میں خود دلچسپی لی، تعلیم میں طبقاتی نظام کو ختم کیا اور یکساں نظام تعلیم کے لیے کام کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے طلبہ کی  محنت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پروموٹ کیا، تعلیم کے شعبے میں چیلنجز ضرور تھے لیکن کام کرنا تھا اور  بعض معاملات میں کامیاب ملی۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کے لیے ہم نے ماہرین سے رائے اور تجاویز طلب کیں اور اپنے منشور کے مطابق یکساں نظام تعلیم رائج کیا۔
خبر کا کوڈ : 882038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش