0
Sunday 23 Aug 2020 20:41

ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ لوکل گورنمنٹ بااختیار ہو، مرتضیٰ وہاب

ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ لوکل گورنمنٹ بااختیار ہو، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ جب تک غلطیوں کو نہیں سمجھیں گے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، الزام تراشیوں کے بجائے میں غلطیوں کی نشاندہی کروں گا۔ یہ بات ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ لوکل گورنمنٹ با اختیار ہو، لوکل گورنمنٹ میں احتساب کا کوئی نظام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ میں بہت زیادہ بھرتیاں کی گئیں آج وہ نظر نہیں آتے، لوکل گورنمنٹ میں اختیارات کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اس کو چیک کرنا چاہیئے، کے ایم سی میں وسائل کی کمی اس لئے ہے کہ اس میں ماضی میں بہت زیادہ بھرتیاں کی گئیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شارع فیصل پر ریلوے کی زمین پر رہائشی سوسائٹی بنا دی گئی، جس میں نکاسی کا کوئی نظام نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے کا ہر بارش میں برا حال ہوجاتا ہے، سڑکیں ٹوٹ جاتی ہیں، ڈی ایچ اے میں کنٹونمنٹ بورڈ کام کررہا ہے، پھر وہاں کیوں پانی جمع ہو جاتا ہے؟

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ضلع وسطی میں گرین لائن منصوبے کی وجہ سے نالے چوک ہوگئے ہیں، جب تک صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان روابط نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوں گے، جب تک کراچی میں ایک انتظامی سربراہ نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ لوکل گورنمنٹ بااختیار ہو، اس میں احتساب کا کوئی نظام نہیں ہے، لوکل گورنمنٹ میں بہت زیادہ کی گئی بھرتیاں آج نظر نہیں آتیں، کے ایم سی اور واٹر بورڈ میں زائد ملازمین ہیں، جب تک انتظامی اداروں میں زائد ملازمین ہوں گے مسائل قائم رہیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں رہائشی عمارتوں کو کمرشل کرکے فلیٹس بنا دیئے گئے، 20، 20 منزلہ فلیٹس بننے سے سیوریج لائن میں چوکنگ ہوئی، کچرا اٹھانے کا کام ڈی ایم سیز کا ہے، نالوں کی صفائی کا کام کے ایم سی کا ہے، اختیارات آج بھی بلدیاتی اداروں کے پاس ہیں، وسائل کی وجہ سے مسائل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش