0
Sunday 23 Aug 2020 23:31

افغانستان، گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، 3 خواتین سمیت 7 شہری جاں بحق

افغانستان، گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، 3 خواتین سمیت 7 شہری جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے گاڑی ٹکرانے سے تین خواتین سمیت 7 شہری جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع جغاتو میں گاڑی سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے باعث تین خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے باوجود مسلسل وہاں پرتشدد واقعات جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں 2020 کے ابتدائی چھ ماہ میں 1282 افراد پُرتشدد واقعات میں لقمہہ اجل بن چکے ہیں جب ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں نشانہ بننے والوں میں 40 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ دوسری جانب پکتیہ صوبے کے گورنر حلیم فدائی لوگر صوبے میں قاتلانہ حملے سے بال بال بچے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش