QR CodeQR Code

افغانستان،3 خودکش حملے، فائرنگ، بچوں اور بی بی سی کے رپورٹر سمیت 19 ہلاک، 37 زخمی

30 Jul 2011 15:17

اسلام ٹائمز:افغان حکام نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان نے سرکاری عمارت، ڈپٹی گورنر کے دفتر اور حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیا کے کمپاونڈ کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ خصوصاً اسامہ کی ہلاکت کے بعد سے طالبان نے افغانستان میں اپنی کاروائیوں میں تیزی لائی ہے


ارزگان:اسلام ٹائمز۔ افغان صوبہ ارزگان میں فائرنگ اور 3 خودکش دھماکوں میں بی بی سی کے رپورٹر، پولیس اہلکار اور بچوں سمیت 19 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔ افغان حکام نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان نے ایک حملے میں سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا جبکہ دوسرا حملہ ڈپٹی گورنر کے دفتر پر کیا، اسی طرح انہوں نے حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیا کے کمپاونڈ کو نشانہ بنایا۔ جس میں بی بی سی کا ایک نمائندہ بھی ہلاک ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ خصوصاً اسامہ کی ہلاکت کے بعد سے طالبان نے افغانستان میں اپنی کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ جس میں بڑے بڑے حکومتی عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں فوجی اور عوام ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 88208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88208/افغانستان-3-خودکش-حملے-فائرنگ-بچوں-اور-بی-سی-کے-رپورٹر-سمیت-19-ہلاک-37-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org