QR CodeQR Code

امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

23 Aug 2020 23:46

امریکی وزیر خارجہ کا یہ اہم دورے کو مشرق وسطیٰ میں نئی سیاسی پیشرفت کا باعث بننے والے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو دونوں ملک کے دورے پر کل تل ابیب پہنچیں گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کل (بروز پیر) سرکاری دورے پر تل ابیب پہنچیں گے جہاں سے وہ متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ اہم دورے کو مشرق وسطیٰ میں نئی سیاسی پیشرفت کا باعث بننے والے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدے کے بعد تل ابیب کا دورہ کرنے والے وزیر خارجہ مائیک پومپیو امریکا کے پہلے سرکاری عہدیدار ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 882080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882080/امریکی-وزیر-خارجہ-اسرائیل-اور-متحدہ-عرب-امارات-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org