QR CodeQR Code

افغان طالبان کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

24 Aug 2020 00:23

ذرائع نے کہا ہے کہ افغان طالبان کا وفد دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکا ہے، یہ وفد افغان دھڑوں میں مفاہمتی عمل پر پاکستانی قیادت سے گفتگو کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان آ رہا ہے۔ یہ وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آ رہا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ افغان طالبان کا وفد دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکا ہے، یہ وفد افغان دھڑوں میں مفاہمتی عمل پر پاکستانی قیادت سے گفتگو کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت افغانستان میں معاملات تیزی سے امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 1500 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ گزشتہ ماہ افغان طالبان نے افغان امن معاہدے کے تحت اور اپنے وعدے کے مطابق ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 882084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882084/افغان-طالبان-کا-وفد-آج-پاکستان-پہنچے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org