0
Monday 24 Aug 2020 01:33

میئر کراچی کا شہر کیلئے فنڈز کی تاخیر پر وفاق سے شکوہ

میئر کراچی کا شہر کیلئے فنڈز کی تاخیر پر وفاق سے شکوہ
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کے لئے فنڈز کی تاخیر میں وفاقی حکومت سے شکوہ کر ڈالا۔ حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے میئر کراچی نے کہا کہ جب کراچی کو فنڈز دینے کی باری آتی ہے تو کوئی دیتا نہیں اور جب دیئے جاتے ہیں تو یہ فنڈز مشکل سے ریلیز ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر، تزئین و آرائش کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت نے شہر کے لئے پیسہ ریلیز کیا لیکن تاخیر سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فنڈ بہت مشکل سے اسلام آباد سے بھیک کی طرح مانگنا پڑا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ مدت پوری ہونے سے پہلے یہ منصوبہ پورا ہوجائے۔ وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ کا وقت پورا ہونے جارہا ہے، ایم کیو ایم موجود رہے گی۔ میئرکراچی نے کہا کہ جتنے وسائل ہیں ان میں رہ کر کام کریں گے، چار سے چھ ماہ کا وقت لگے گا، چار اسکیموں پر 20 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وسیم اختر نے خبردار کیا کہ تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے گا، قابضین اپنا بندوبست کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 882087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش