0
Monday 24 Aug 2020 02:01

سندھ حکومت نے علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

سندھ حکومت نے علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ تنظیموں اور عوام کے شدید ردعمل پر سندھ حکومت نے علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر مجلس پڑھنے کی پابندی ختم کردی گئی، سندھ حکومت نے علماء سے متعلق پابندی کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے ایک سو بیالیس علمائے کی نقل و حرکت اور تقاریر پر پابندی لگائی تھی جس میں علمائے کرام کی نقل و حرکت پر پابندی کا پروانہ سیکریٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ کے دستخط سے جاری کیا گیا تھا۔

جس پر نشتر پارک کے مرکزی ممبر سے ردعمل دیتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے نوٹیفیکیشن اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا۔ علامہ شہنشاہ نقوی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شیعہ عزاداروں نے سخت ردعمل کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے علامہ شہنشاہ نقوی سے رابطہ کیا اور نوٹیفکیشن فوری ختم کرنے اور فہرست میں نام آنے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 882090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش