0
Monday 24 Aug 2020 09:01

فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا الائنس تیار

فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا الائنس تیار
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا الائنس تیار کر لیا گیا، جے یو آئی، اے این پی، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی نئے اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سے علیحدہ ہونے والی جماعت بی این پی مینگل بھی اپوزیشن الائنس کا حصہ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی چھوٹی تمام جماعتوں کو نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سے تحفظات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے نئے اتحاد کا اجلاس جلد مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 882102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش