QR CodeQR Code

سندھ ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا

24 Aug 2020 09:44

اجلاس میں سندھ میں سیکیورٹی کا معاملہ خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل ہے، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز، آئی ایس آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، صوبے میں سیکیورٹی کا معاملہ خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز، آئی ایس آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کراچی کی تعمیرنو سے متعلق گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد، سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم، مجوزہ قانون سازی اور سیف سٹی منصوبے پر بھی بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 18 ماہ بعد طلب کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 882108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882108/سندھ-ایپکس-کمیٹی-کا-اہم-اجلاس-ا-ج-کراچی-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org