QR CodeQR Code

پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن ہے، عمران خان

24 Aug 2020 10:46

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2019ء میں 613 ملین ڈالرز اور جون 2020ء میں 100 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے، جولائی 2019ء میں 613 ملین ڈالرز اور جون 2020ء میں 100 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی ہے لہذا جولائی 2020ء میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز اضافی (سرپلس) جمع ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات جون 2020 کی نسبت 20 فیصد بڑھ گئی ہیں جب کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 882121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882121/پاکستان-کی-معیشت-درست-راہ-پر-گامزن-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org