QR CodeQR Code

لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے، عثمان بزدار

24 Aug 2020 12:23

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ الزامات لگانے والے ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں، نئے پاکستان میں مفاد پرست لوگوں کے ایجنڈے کی گنجائش نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سازشی عناصر ناکام تھے، ناکام ہیں اور ناکام رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الزامات لگانے والے ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں، نئے پاکستان میں مفاد پرست لوگوں کے ایجنڈے کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے جبکہ پروپیگنڈہ کرنے والے شفاف پاکستان کی منزل کےسفر کو کھوٹا کرنا چاہتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین کی تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، الزامات لگانے والے پیچھے رہ جائیں گے اور نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 882146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882146/لوٹ-مار-کی-سیاست-ہمیشہ-کیلئے-دفن-ہو-چکی-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org