0
Monday 24 Aug 2020 17:33

اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، شاہ محمود قریشی

اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ دفترخارجہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرکے لیے آواز اٹھائی، وزیراعظم نے ہرجگہ مقبوضہ کشمیر پر اپنا موقف پیش کیا۔ مقبوضہ کشمیرکودیکھنے کے انداز میں عالمی تبدیلی ہو رہی ہے، اب آزادانہ انٹرنیشنل کرائسس مینجمنٹ گروپ بھی مقبوضہ کشمیرمیں “انڈیجنس ماس ریزیسٹنس موومینٹ” کے الفاظ استعمال کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی معیشت برباد کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں آج بھی پابندیاں ہیں اور کشمیریوں کو مسائل کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیاسی معاملات زور پکڑتے جا رہے ہیں، کشمیری کہہ رہے ہیں کہ ہم بحارت کے جموں و کشمیر کے اٹوٹ انگ ہونےکے خود ساختہ دعووں کق تسلیم نہیں کرتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حال ہی میں میں چین کے دورے سے واپس لوٹا ہوں، چین نے واضح کیا کہ چین بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو غیر قانونی سمجھتا ہے، چین نے کہا کہ وہ لداخ اور کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتے، ابھی لداخ کے حوالے سے بھارت اور چین کا معاملہ ختم نہیں ہوا، حالانکہ اب تک دونوں مالک میں 5 مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں، چین نے واضح طور پر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کو حل ہونا چاہیے، مشترکہ تزویراتی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان اور چین مشترکہ اقدامات اٹھائیں گے، پاک چین مذاکرات پر بھارتی موقف بلاجواز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، چین نے بھارت کے سی پیک پر اعتراضات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے بعید نہیں ہے کہ وہ نیا فالس فلیگ آپریشن رچائے، بھارت کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا سکتا ہے، بھارت ناکامی کے بعد جھوٹا فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، بھارت کشمیر کی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ سعودی عرب سے تعلقلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے محض قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، سعودی عرب نے نہ پیسے واپس مانگے اورنہ توتیل بند کیا ہے، اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 882221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش