QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ سے متجاوز

24 Aug 2020 21:42

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 61408 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3106348 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے ساتھ یہ تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، تاہم اس وباء سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد اس میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 23.38 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحتمند ہوچکے ہیں۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 61408 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3106348 ہوگئی ہے۔

اسی مدت کے دوران 57469 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وباء سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2338035 ہوچکی ہے۔ فعال کیسز میں 3103 عدد کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 710771 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے 836 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 57542 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹیو کیسز کی شرح 22.88 فیصد، شفایابی کی شرح 75.27 فیصد جبکہ اموت کی شرح 1.85 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 882239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882239/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-مریضوں-کی-تعداد-31-لاکھ-سے-متجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org