0
Monday 24 Aug 2020 23:39

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام ٹائمز۔ او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (OGDCL) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی، جب کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 125 بیرل تیل حاصل کیا گیا ہے۔ یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شاندار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔نئی دریافت سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت جبکہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 882257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش