0
Tuesday 25 Aug 2020 00:04

لیہ، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں 26 افراد گرفتار

لیہ، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں 26 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر متنازعہ مذہبی مواد شئیر کرنے اور نازیبا گفتگو پر ضلعی انتظامیہ لیہ نے 26 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرم کے موقع پر امن و امان کے قیام اور سوشل میڈیا قوانین کے تحت ضلعی انتظامیہ لیہ فیس بک، ٹویٹر سمیت دیگر سماجی اکاونٹس پر متنازعہ پوسٹیں لگانے اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن میں ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک 26 افراد کو انتظامیہ نے حراست میں لے کر پابند سلاسل کردیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا تھا کہ اگر سوشل میڈیا پر کسی نے بھی مذہبی منافرت پھیلائی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 882262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش