QR CodeQR Code

عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے، مائیک پومپیو

25 Aug 2020 00:45

اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ نے امن معاہدے پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب دیگر ممالک کو بھی اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہیئے اور اسکے قوی امکانات بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے قوی امکانات ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے خصوصی ملاقات کی اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امن معاہدے پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب دیگر ممالک کو بھی اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہیئے اور اس کے قوی امکانات بھی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم ہوگا اور مشترکہ طور پر خطے میں تعمیر و ترقی کے نئے مواقع اور امکانات بھی پیدا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 882270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882270/عرب-امارات-کے-بعد-دیگر-ممالک-بھی-اسرائیل-کو-تسلیم-کر-لیں-گے-مائیک-پومپیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org