QR CodeQR Code

امام حسین (ع) کا تذکرہ عالم انسانیت کی عظیم ترین میراث ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

25 Aug 2020 03:34

عشرہ کی مجلس عزاء سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ پیغمبر اکرم (ص) اور آپ کی آل کی شان یہ ہے کہ نماز میں آپ پر درود بھیجا جاتا ہے، ان کی محبت کے بغیر عبادت کامل نہیں ہوتی، اللہ کی بارگاہ میں آل رسول (ع) کی عظمت کا سبب ان کی قربانیاں ہیں جو انہوں نے اسلام کی بقاء اور سربلندی کی خاطر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب اہل بیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کا عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزاء سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیغمبر اکرم (ص) اور آپ کی آل کی شان یہ ہے کہ نماز میں آپ پر درود بھیجا جاتا ہے، ان کی محبت کے بغیر عبادت کامل نہیں ہوتی، اللہ کی بارگاہ میں آل رسول (ع) کی عظمت کا سبب ان کی قربانیاں ہیں جو انہوں نے اسلام کی بقاء اور سربلندی کی خاطر دی ہیں۔ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا کے میدان میں نواسہ رسول (ع) اور ان کے مختصر لشکر نے صبر، ایثار اور شجاعت کی وہ داستان رقم کردی کہ اب قیامت تک امام عالی مقام کا تذکرہ عالم انسانیت کی عظیم ترین میراث قرار پاگیا۔


خبر کا کوڈ: 882287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882287/امام-حسین-ع-کا-تذکرہ-عالم-انسانیت-کی-عظیم-ترین-میراث-ہے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org