0
Tuesday 25 Aug 2020 03:44

چار دن مدت ختم ہونے میں رہ گئے تو وسیم اختر کو ترقیاتی کام یاد آئے ہیں، وقار مہدی

چار دن مدت ختم ہونے میں رہ گئے تو وسیم اختر کو ترقیاتی کام یاد آئے ہیں، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کےجنرل سیکریٹری اور وزیراعلیٰ سندھ  کے معاون خصوصی وقار مہدی کا کہنا ہے کہ چار دن مدت ختم ہونے میں رہ گئے تو وسیم اختر کو ترقیاتی کام یاد آئے ہیں۔ وقار مہدی نے میئر کراچی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کراچی کے ناکام ترین میئر ہیں، چار دن کے بعد میئر کی مدت پوری ہورہی ہے اور آج ان کو ترقیاتی کام یاد آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر چار سالوں سے اختیارات کا رونا روتے رہے ہیں، انہوں نے کراچی کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ وقار مہدی نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈز جاری کئے۔
خبر کا کوڈ : 882288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش