QR CodeQR Code

کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات پیپلز پارٹی نے تعمیر نہیں کروائیں، ناصر حسین شاہ

25 Aug 2020 03:49

ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ مرحلہ وار پہلے غیرآباد اور پھر آباد تجاوزات کو صاف کیا جائے گا، سندھ حکومت تمام افراد کو متبادل رہائش فراہم کرے گی، ہم دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کو نہیں بھگتنے دیں گے، میڈیا کو تمام کارروائی کے دوران آن بورڈ رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تجاوزات کے خاتمہ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ نالوں پر قائم تجاوزات پیپلز پارٹی نے تعمیر نہیں کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے متعلق حکومت کسی مصلحت کا شکار نہیں، کراچی کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ترجیح ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے کی ضرورت ہے، مرحلہ وار پہلے غیرآباد اور پھر آباد تجاوزات کو صاف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام افراد کو متبادل رہائش فراہم کرے گی، نالوں پر قائم تجاوزات پیپلز پارٹی نے تعمیر نہیں کروائیں، ہم دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کو نہیں بھگتنے دیں گے، میڈیا کو تمام کارروائی کے دوران آن بورڈ رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 882289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882289/کراچی-میں-نالوں-پر-قائم-تجاوزات-پیپلز-پارٹی-نے-تعمیر-نہیں-کروائیں-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org