QR CodeQR Code

کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے سب کو کوششیں تیز کرنا ہوں گی، ڈبلیو ایچ او

25 Aug 2020 07:15

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کورونا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ موثر ویکسین کی تیاری اور اس کی قیمت کم سے کم رکھنے کو یقینی بنائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارم covax کے ساتھ مختلف ممالک کام کر رہے ہیں مگر مزید ممالک کو بھی آگے آنے اور فنڈنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کورونا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ موثر ویکسین کی تیاری اور اس کی قیمت کم سے کم رکھنے کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند ممالک اکتیس اگست تک اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 882293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882293/کورونا-ویکسین-کی-تیاری-کیلئے-سب-کو-کوششیں-تیز-کرنا-ہوں-گی-ڈبلیو-ایچ-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org