0
Tuesday 25 Aug 2020 20:07

لاہور، اشرف جلالی اور زوار بہادر کی رہائی کیلئے تحریک لبیک کی ریلی

حکومت اہلسنت کو دیوار کیساتھ لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مقررین
لاہور، اشرف جلالی اور زوار بہادر کی رہائی کیلئے تحریک لبیک کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں نے تحریک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، قاری زوار بہادر، مفتی شاہد رفیق اور مولانا سلیم فیضی کی رہائی کیلئے لاہور پریس کلب سے پی آئی اے آفس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائم مقام سربراہ قاری فرمان علی حیدری نے کی جبکہ پیر میاں صغیر احمد کوٹلوی، سردار محمد طاہر ڈوگر، مولانا محمد نصیر نورانی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء لبیک یارسول اللہ  کے نعرے لگاتے رہے جبکہ حکومت کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کا امن عزیز ہے، ہم جلاو، گھیراو اور ٹکراو کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے، یہ ملک ہمارے اکابرین نے بنایا ہے، اسے پرامن رکھنے کیلئے آخری سانس تک کوشش کریں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ صحابہ کی توہین کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے اور ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو فی الفور رہا کیا جائے، ہم حکومت کے اہلسنت کو دیوار کیساتھ لگانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف جلالی کو دفاع صدیق اکبر اور دفاع سیدہ کائنات فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سزا دی جا رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ اہلسنت سے تعلق رکھنے والے بعض علماء و مشائخ نے اہلسنت نظریات سے بے وفائی کی ہے جبکہ ڈاکٹر اشرف جلالی کو جس بیان پر جیل میں ڈالا گیا ہے، وہ صدیوں سے اہلسنت کا عقیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیر منور شاہ جماعتی اور پیر عرفان شاہ مشہدی کے رویئے کی مذمت کرتے ہیں۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ 10 محرم کے بعد ہونے والے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 882300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش