0
Tuesday 25 Aug 2020 09:24

مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کرنیوالے رضا کاروں اور پولیس اہلکاروں کو انعامات دینے کا اعلان

مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کرنیوالے رضا کاروں اور پولیس اہلکاروں کو انعامات دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل نے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کرنیوالے رضاکاروں اور پولیس ملازمین کو اسناد اور نقد انعامات دینے کا فیصلہ  کیا ہے۔ اس حوالے سے شیعہ علماء کونسل لاہور کا اجلاس  ہوا جس میں قاسم علی قاسمی، توقیر حسین بابا سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے توقیر حسین بابا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کروانے والے بانیان مجالس کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹس دیں گے۔ توقیر بابا کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کیلئے کوشش کرنیوالے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ مجالس کی بہتر سکیورٹی کرنیوالے رضاکاروں، پولیس ملازمین کو موقع پر نقد انعام دیں گے، بہترین انتظامات کرنے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو امن شیلڈ پیش کی جائے گی۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ  سکیورٹی کے بہتر انتظامات کرنیوالے پولیس آفیسرز کو امام حسین علیہ السلام امن شیلڈ پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انعامات اور شیلڈز دینے کا مقصد رضا کاروں، پولیس اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 882301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش