0
Tuesday 25 Aug 2020 11:23

PTI سوشل میڈیا ٹیم نے پلوامہ تا کورونا کردار ادا کیا، فواد چوہدری

PTI سوشل میڈیا ٹیم نے پلوامہ تا کورونا کردار ادا کیا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم نے پلوامہ سے کورونا تک ہر کرائسز میں شاندار کردار ادا کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ان نوجوانوں کے خلاف مہم قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہو گا تو اسی گروپ نے مخالفت کی تھی۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے اسٹینڈرڈز طے کیے ہیں، ایک ماہ کے اندر ابتدائی اسٹینڈرڈز کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کر دیں گے، میرے اندازے سے بہت مشکل کام تھا، بہت رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن میں جو ٹھان لیتا ہوں کر کے رہتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 882316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش