0
Tuesday 25 Aug 2020 12:51

کُل مسالک علماء بورڈ نے 8 محرم کو یوم وحدت منانے کا مطالبہ کر دیا

کُل مسالک علماء بورڈ نے 8 محرم کو یوم وحدت منانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں قیام امن اور پیغام پاکستان بیانیہ کے فروغ کے حوالے سے جامع مسجد احسان الرحیم کے بلاک گلبرگ لاہور میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت سے 8 محرم الحرام کے جمعتہ المبارک کو سرکاری سطح پر "یوم وحدت" منانے کے اعلان کا مطالبہ کر دیا۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا ہمدانی، مولانا قاری انعام الرحیم، حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ کسی بھی مسلمان فرقے کی تکفیر اسلام اور آئین پاکستان میں منع ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان بیانیہ کے فروغ میں حکومت اور مذہبی رہنما اپنا کردار ادا کریں، محرم الحرام قریب آتے ہی مسلکی حساسیت بڑھ جاتی ہے، حکومت سرکاری سطح پر 8 محرم الحرام کے جمعتہ المبارک کو بطور یوم وحدت منانے کا اعلان کرے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ مقدس شخصیات میں کسی کی توہین یا تحقیر کرنا جرم ہے، حکومت ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کرے۔ حافظ کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر منافرت پر مبنی شرانگیز مواد اور تقریروں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ اس موقع پر اتحاد امت کے فروغ کیلئے مسجد میں امن کا پودا بھی لگایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 882335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش