0
Tuesday 25 Aug 2020 14:18

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عرس داتا دربار پر حاضری سے معذرت

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عرس داتا دربار پر حاضری سے معذرت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے داتا صاحب کے مزار کو غسل دینے کی تقریب کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب چودھری سرور کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی، تاہم ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزار پر غسل مبارک کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اب گورنر پنجاب چودھری سرور غسل کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ان کیساتھ صوبائی وزراء اور امور مذہبیہ کمیٹی کے ممبران سمیت عقیدتمند اور زائرین شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 882351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش