0
Tuesday 25 Aug 2020 14:29

پنجاب پولیس نے جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے 114 ڈرون کیمرے مانگ لئے

پنجاب پولیس نے جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے 114 ڈرون کیمرے مانگ لئے
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی فضائی نگرانی کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر کیلئے 114 ڈرون کیمرے مانگ لئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کیمروں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرام میں بہتر اور موثر فضائی نگرانی کیلئے پولیس نے حکومت سے ڈرون کیمرے مانگ لیے ہیں۔

ہیلی کاپٹر کی بجائے محرم میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے 114 ڈرونز کیمرے مانگے گئے ہیں۔ تمام اضلاع کی ڈیمانڈ کے بعد پنجاب پولیس نے محکمہ داخلہ پنجاب کو ڈرون کیمرے فراہم کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ مانیٹرنگ کیلئے لاہور پولیس کیلئے 12، ملتان کیلئے 10، راولپنڈی کیلئے 16 کیمرے مانگے گئے ہیں۔ نو اور دس محرم اور دیگر حساس مقامات سمیت اہم جلوسوں میں ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 882354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش