0
Tuesday 25 Aug 2020 14:48

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ، سیکریٹری بلدیات تعینات

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ، سیکریٹری بلدیات تعینات
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو عہدے سے فارغ کرکے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو سیکریٹری بلدیات تعینات کردیا، روشن علی شیخ کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کی گرفتاری کے بعد سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے روشن شیخ کو سیکریٹری بلدیات کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری بلدیات مقرر کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت سندھ کی خدمات، عمومی انتظامیہ اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی ڈویژن کا پی اے ایس (بی ایس 21) کے افسر افتخار شلوانی کا تبادلہ کرکے انہیں فوری طور پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ روشن علی شیخ کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا تھا، روشن علی شیخ پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں عدالت نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ روشن علی شیخ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ملزمان میں فضل الرحمن، وسیم، ندیم قادر کھوکھر صبیحا اسلام اور دیگر شامل ہیں۔ بعد ازاں نیب نے روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا تھا، روشن علی شیخ پرزمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 882360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش