QR CodeQR Code

سکردو میں سمارٹ لاک ڈائون کا نیا شیڈول جاری

25 Aug 2020 14:51

انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق اتوار کی بجائے اب جمعہ کے روز شہر میں مکمل لاک ڈائون ہوگا۔ دیگر ایام میں مارکیٹیں شام 6 بجے بند ہونگی۔ شہر میں تمام آئسولیشن اور قرنطینہ سنٹز میں کسی کو بھی داخلے یا مریضوں سے ملاقات پر مکمل پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں سمارٹ لاک ڈائون کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نیے شیڈول کے مطابق اتوار کی بجائے اب جمعہ کے روز شہر میں مکمل لاک ڈائون ہوگا۔ دیگر ایام میں مارکیٹیں شام 6 بجے بند ہونگی۔ شہر میں تمام آئسولیشن اور قرنطینہ سنٹز میں کسی کو بھی داخلے یا مریضوں سے ملاقات پر مکمل پابندی ہوگی۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کو خصوصی ٹٓاسک دے کر گلگت بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زعیم نے اسلام آباد میں کرونا کیسز کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 882362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882362/سکردو-میں-سمارٹ-لاک-ڈائون-کا-نیا-شیڈول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org