QR CodeQR Code

جی بی میں 24 سیاحوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

25 Aug 2020 15:20

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں 24 سیاحوں سمیت 37 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سیاحوں میں کرونا کی تشخیص خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ اس وقت جی بی میں ڈھائی لاکھ سے زائد سیاح آچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 24 سیاحوں سمیت 37 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق سیاحوں میں کویڈ 19 کی تصدیق خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ جی بی میں اس وقت ڈھائی لاکھ سے زائد سیاح آچکے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق نئے مثبت کیسز میں ہنزہ 13، دیامر 8، گانچھے 6، گلگت 5، کھرمنگ 3 جبکہ شگر اور سکردو کا ایک ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 2738 ہو چکی ہے جن میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 341 ہے۔ جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 38 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں اس طرح کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2314 ہو گئی ہے۔ جی بی میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 882371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882371/جی-بی-میں-24-سیاحوں-کرونا-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org