0
Tuesday 25 Aug 2020 17:20

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا اور ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسپ میلہ میں سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک، جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 882391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش