QR CodeQR Code

حجاز، قطیف اور الاحساء میں مجالس عزاء کیخلاف آل سعود کے انتہائی سخت اقدامات

25 Aug 2020 17:35

عرب ای مجلے العہد کیمطابق حجاز کے شہروں قطیف اور الاحساء میں سعودی شاہی رژیم کیجانب سے، خصوصا ماہِ محرم الحرام کے دوران عزاداری سے متعلق کسی بھی قسم کے بینر، پرچم، پلے کارڈ یا کسی بھی ایسی چیز کا استعمال ممنوع قرار دیدیا گیا ہے جو عزاداری کے پیغام کی حامل ہو۔


اسلام ٹائمز۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق محرم الحرام کی مناسبت سے حجاز کے مشرقی علاقے "قطیف" میں منعقد ہونے والی مجالس عزاء کے خلاف سعودی شاہی رژیم نے انتہائی سخت اقدامات اٹھا رکھے ہیں جبکہ اس حوالے سے میڈیا کوریج پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی رژیم کی جانب سے مجالس عزاء کے انعقاد کی دی گئی انتہائی محدود اجازت کے باوجود، حتی امام بارگاہوں اور چاردیواری کے اندر بھی کسی قسم کے ساؤنڈ سسٹم کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ جمعے کے روز عرب نیوز چینل نبأ کی جانب سے نشر کی جانے والی ایک رپورٹ میں اطلاع دی گئی تھی کہ قطیف اور الاحساء کے رہائشیوں کو سعودی شاہی رژیم کی جانب سے محرم الحرام کی مجالس عزاء کے انعقاد پر براہ راست ڈرایا دھمکایا بھی جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی شاہی رژیم مجالس عزاء کے انعقاد میں روڑے اٹکانے کے اپنے دوسرے ہتھکنڈوں کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا بہانہ بھی بنا رہی ہے جبکہ منعقد ہونے والی مجالس عزاء کے اندر کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی شاہی رژیم کی جانب سے مجالس عزاء پر ہونے والی یہ سختی ایک ایسے حال میں روا رکھی جا رہی ہے جب خود سعودی رژیم کی جانب سے اس مقدس سرزمین پر شروع کی جانے والی لہو و لعب اور فحاشی کی محافل پر ایسی کوئی پابندی عائد نہیں۔ علاوہ ازیں حجاز کے شہروں قطیف اور الاحساء میں سعودی شاہی رژیم کی جانب سے، خصوصا ماہِ محرم الحرام کے دوران عزاداری سے متعلق کسی بھی قسم کے بینر، پرچم، پلے کارڈ یا کسی بھی ایسی چیز کا استعمال بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے جو عزاداری کے پیغام کی حامل ہو۔


خبر کا کوڈ: 882392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882392/حجاز-قطیف-اور-الاحساء-میں-مجالس-عزاء-کیخلاف-آل-سعود-کے-انتہائی-سخت-اقدامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org