0
Tuesday 25 Aug 2020 18:03

میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر حساب لینا چاہیئے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر حساب لینا چاہیئے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر ان سے حساب لینا چاہیئے، وسیم اختر اس شہر کے چوکیدار تھے انہوں نے اسے لوٹا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں موسلا دھار بارش سے تباہ کاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی تباہ ہورہا ہے تو پورا ملک تباہ ہورہا ہے، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، خدا کے واسطے کراچی کو تنہا نہ چھوڑیں اس پر رحم کریں، کراچی مقبوضہ کشمیر نہیں ہے کہ وفاق مداخلت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے کراچی آئیں اور ترمیم لائیں، کراچی پاکستان کی شہ رگ ہیں، وزیراعظم کراچی آئیں، 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات دفاتر تک محدود ہیں۔ پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کے لئے ضروری ہے کہ پہلے تجاوزات ختم کریں، نالوں کی صفائی کے لئے پہلے انفرا اسٹرکچر ترتیب دیا جائے، سندھ حکومت نالوں کے اطراف زمینیں دے کر انفرا اسٹرکچر بنائے، وزیراعلیٰ سندھ کئی دنوں سے تاثر دے رہے ہیں کہ کراچی بہت اچھا کردیا۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ تاثر دے رہے ہیں کہ کراچی 10 سال پہلے خراب تھا، حکمران نہ ماننے والی باتیں کریں تو یہ تباہی اور بربادی کا سبب ہے، ہمارے حکمران بےحسی شکل اختیار کرچکے ہیں، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی 10 سال پہلے کیا تھا اور آج کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ میرے پہلے سال میں باتھ آئی لینڈ میں 28 روز تک پانی جمع رہا تھا، جب باتھ آئی لینڈ سے پانی نکلا تو 6 ماہ تک وہاں ڈرین لائن بچھائی، ہماری کاوشوں کی وجہ سے آج باتھ آئی لینڈ میں پانی جمع نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی 4 سال گزرنے کے بعد مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش