1
Tuesday 25 Aug 2020 18:11

"عرب لیگ" عرب دنیا کے کسی چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کے حل سے بھی عاجز آ چکی ہے، یمن

"عرب لیگ" عرب دنیا کے کسی چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کے حل سے بھی عاجز آ چکی ہے، یمن
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے عرب ای مجلے سبأنت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں عرب لیگ کے خواب غفلت میں گرفتار ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہپے کہ عرب لیگ کی یہ غفلت کی نیند، بلاشک و سبہ، اُسے مکمل طور پر بکھیر کر رکھ دے گی کیونکہ وہ اپنے بنیادی و اصلی مقاصد سے انتہائی دور ہو چکی ہے اور اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ وہ عرب دنیا کے کسی چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کے حل اور مشترکہ مفاد کی کم از کم حفاظت سے بھی عاجز آ چکی ہے۔ یمنی وزیر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اب انواع و اقسام، بالخصوصی غاصب صیہونی رژیم کی طرف سے ہونے والی سازشوں کے مقابلے میں عرب ممالک کے مشترکہ مفاد کے دفاع کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی۔

ہشام شرف عبداللہ نے عرب لیگ کی موجودہ صورتحال اور یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کی عزت و آبرو اور اس کا اعتماد تو 26 مارچ 2015ء کے روز ہی مٹی میں مل گیا تھا جس دن وہ یمن کے خلاف جارحانہ جنگ میں یمن پر جارحیت مسلط اور یمن کا محاصرہ کرنے والی جارح قوتوں کے ساتھ جا کھڑی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دوران اس تمام عرصے میں بیگناہ یمنی عوام کے خلاف جارح سعودی فوجی اتحاد کے انواع و اقسام کے جرائم پر عرب لیگ نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ یمنی وزیر خارجہ نے عرب لیگ کو امیر عرب ممالک کا کلب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر وہ ملک جو عرب لیگ کو زیادہ چندہ دے، عرب لیگ اسی کی وکیل بن جاتی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی فلسطینی مزاحمتی تحریک الفتح کے سیکرٹری انقلابی کونسل ماجد الفتیانی نے بھی اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کے حوالے سے عرب لیگ کے خیانتکارانہ موقف پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ امارات کے دوستانہ تعلقات پر فوری اجلاس بلانے کی فلسطینی تحریک آزادی (PLO) کی درخواست کو عرب لیگ کی جانب سے یکسر نظر انداز کر دیا جانا ایک انتہائی شرمناک اقدام ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر 2 ہفتے قبل ہی متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کا اعلان کر دیا گیا تھا جبکہ فلسطینی مزاحمتی محاذ سمیت پورے عالم اسلام کی جانب سے اس اماراتی اقدام کی شدید مزمت تاحال جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 882397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش