0
Tuesday 25 Aug 2020 18:38

نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان

نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو فوراً وطن واپس لانا چاہیے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو فورا وطن واپس لانا چاہیے اور میں کسی بھی قسم کی کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے، نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کابینہ اجلاس میں ایم ایل ون، گندم اور چینی کی امپورٹ پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے گندم اور چینی کے معاملات پر بھی بریفنگ لی۔

دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں حکومتی اور پارٹی ترجمان شریک تھے۔ اجلاس میں نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پرحکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 882403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش