0
Tuesday 25 Aug 2020 18:43

منافقت، دھوکہ دہی، دو نمبری اور جھوٹ ن لیگی قائدین کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے، فیاض الحسن چوہان

منافقت، دھوکہ دہی، دو نمبری اور جھوٹ ن لیگی قائدین کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے قوم سے دو بڑے جھوٹ بولے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی 8 ہفتوں بعد واپسی کی کوئی ضمانت نہیں دی، دوسرا جھوٹ یہ بولا کہ نون لیگ نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے  ہائیکورٹ سے نواز شریف کو جانے کی اجازت پر شہباز شریف نے ضمانت دی۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یو ٹرن کی باتیں کرنے والے شہباز شریف دنیا کا سب سے بڑا  یو ٹرن لے رہے ہیں۔ منافقت، دھوکہ دہی، دو نمبری اور جھوٹ ن لیگی قائدین کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے؟۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اگلے 3 سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ نون لیگ نےحکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں مہنگائی اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ تبدیلی سرکار نے مشکلات کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نون لیگ دورمیں تاریخ سازترقی ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک کا مذاق اڑایا اورالزامات لگائے جب کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں تاریخی اقدامات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کےاندھیرےختم کیے جب کہ آج بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اورلوگوں کو مہنگی بجلی بھی مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہم  پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ کسی ایک منصوبے میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش