0
Tuesday 25 Aug 2020 20:02

پرینکا گاندھی کا صحافیوں کے قتل کے سلسلے میں بھاجپا حکومت پر تنقید

پرینکا گاندھی کا صحافیوں کے قتل کے سلسلے میں بھاجپا حکومت پر تنقید
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی اترپردیش کی انچارج و جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے ریاست اترپردیش کی یوگی حکومت پر صحافیوں کی سکیورٹی میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں کی آزادی کے تعلق سے اس کا رویہ قابل مذمت ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ صحافیوں کو سکیورٹی دینے میں یہ حکومت ناکام ثابت ہورہی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ہر ماہ ایک صحافی کا قتل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ خود صحافیوں کے تئیں ناپسندیدہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ خبر لکھنے پر ریاست میں مسلسل صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں۔ انہوں نے ریاست میں صحافیوں کے قتل کی تاریخ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ’’19 جون شبھم منی ترپاٹھی کا قتل، 20 جولائی وکرم جوشی کا قتل، 24 اگست رتن سنگھ کا قتل، گزشتہ تین مہینوں میں تین صحافیوں کے قتل، گیارہ صحافیوں پر خبر لکھنے کے سبب ایف آئی آر درج‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت کا صحافیوں کی سکیورٹی اور آزادی کے سلسلے میں رویہ قابل مذمت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 882411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش