QR CodeQR Code

وزیر قانون دوسروں کو سمجھائیں، حکومت چلائیں اور آگ نہ لگائیں، مولا بخش چانڈیو

25 Aug 2020 22:08

پی پی رہنما نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہیں کہ اپوزیشن نے تعاون کیا لیکن ساتھ ہی باور کرایا کہ ایسا نہیں ہو گا آپ ہمارے چیئرمین کا مذاق اُڑائیں۔ پی پی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں پاکستان کا قومی مفاد عزیز ہے مگر اپنی قیادت کا احترام بھی عزیز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر قانون دوسروں کو سمجھائیں، حکومت چلائیں اور آگ نہ لگائیں۔ میڈیا کے مطابق سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی حکومت کو کوئی بات منوانی ہو تو وہ قومی سلامتی کا معاملہ لےآتی ہے۔ پی پی کے سینئر سیاستدان مولابخش چانڈیو نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بل آیا تو ہم نے پاس کیا لیکن 15 منٹ بعد ایک مسخرے کو کھڑا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسخرے نے ساری تقریر میرے چیئرمین کے خلاف کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی پی ٹی آئی کا آدمی اس کی حمایت نہیں کر رہا تھا۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آپ کہیں کہ اپوزیشن نے تعاون کیا لیکن ساتھ ہی باور کرایا کہ ایسا نہیں ہو گا آپ ہمارے چیئرمین کا مذاق اُڑائیں۔ پی پی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں پاکستان کا قومی مفاد عزیز ہے مگر اپنی قیادت کا احترام بھی عزیز ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ دو قدم آپ پیچھے ہٹ جائیں تو اس میں کیا بےعزتی ہے؟ میڈیا کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو صبح شام گری ہوئی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 882426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882426/وزیر-قانون-دوسروں-کو-سمجھائیں-حکومت-چلائیں-اور-ا-گ-نہ-لگائیں-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org