QR CodeQR Code

گندم کی درآمد، پنجاب میں قیمتوں میں کمی

26 Aug 2020 00:05

امپورٹرز نے بتایا کہ گندم کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً 240 ڈالر فی ٹن ہے، درآمدی گندم سے قیمتوں میں استحکام آئے گا اور کم بھی ہوں گی، پنجاب میں قیمتیں 6.50 روپے گھٹ کر 48.50 روپے فی کلو ہوگئیں۔


اسلام ٹائمز۔ گندم کی درآمد کے بعد پنجاب میں گندم کی قیمتیں کم ہونے لگیں، قیمتیں 6.50 روپے گھٹ کر 48.50 روپے فی کلو ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گندم کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔ تاجروں نے 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدی سودے کر لیے، پہلا جہاز 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کل کراچی پہنچے گا۔ ای سی سی نے رواں سال گندم کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی تھی۔ ڈیوٹی فری گندم کی درآمد کی اجازت ملنے کے بعد تاجروں نے معاہدے کیے۔امپورٹرز کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے سودے طے پا گئے ہیں، گندم درآمد کنندگان نے مجموعی طور پر گندم کے 9 جہاز بک کرائے۔

امپورٹرز نے بتایا کہ گندم کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً 240 ڈالر فی ٹن ہے، درآمدی گندم سے قیمتوں میں استحکام آئے گا اور کم بھی ہوں گی، پنجاب میں قیمتیں 6.50 روپے گھٹ کر 48.50 روپے فی کلو ہوگئیں۔ وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ 60 ہزار ٹن گندم لے کر پہلا جہاز آج کراچی پہنچ رہا ہے، دوسرا جہاز 66 ہزار ٹن گندم لے کر 28 اگست کو کراچی پہنچے گا۔ فخر امام نے کہا کہ گندم کی درآمد کی اطلاع کے ساتھ ہی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، گندم کی درآمد سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 882430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882430/گندم-کی-درا-مد-پنجاب-میں-قیمتوں-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org