QR CodeQR Code

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر

26 Aug 2020 01:54

سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی اب مرکزی کیس کے ساتھ ہوگی جب کہ انہیں اشتہاری قرار دینے اور مرکزی ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث چھٹیوں پر ہیں، جس کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کردی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی اب مرکزی کیس کے ساتھ ہوگی جب کہ انہیں اشتہاری قرار دینے اور مرکزی ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 882443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882443/توشہ-خانہ-ریفرنس-نواز-شریف-کو-اشتہاری-قرار-دینے-کی-کارروائی-موخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org