0
Wednesday 26 Aug 2020 19:02

تحریک لبیک کا ذاکر آصف علوی کیخلاف مظاہرہ، گرفتاری کا مطالبہ

تحریک لبیک کا ذاکر آصف علوی کیخلاف مظاہرہ، گرفتاری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے صحابی رسولؓ کی مبینہ گستاخی کرنیوالے ذاکر آصف علوی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء ”بے خطاء بے گناہ سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا“، ”گستاخ صحابہ کو گرفتار کرو“ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے قائم مقام امیر علامہ قاری فرمان علی حیدری نے کہا کہ نظریہ پاکستان اس ملک کی اساس ہے اور نظریہ پاکستان نظریہ اسلام کا عکاس ہے، اسلام میں مملکت کا تصور خلافت راشدہ کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا، خلافت راشدہ کا انکار نظریہ اسلام کا انکار ہے، نظریہ اسلام کا انکار نظریہ پاکستان کا انکار ہے، ہر مسلمان پاکستانی کیلئے تمام خلفاء راشدین قابل احترام ہیں۔

مولانا محمد رضا المصطفیٰ رازی نے کہا کتنے افسوس کی بات ہے کہ نظریہ اسلام پر بننے والا یہ ملک جو کہ خلافت راشدہ کی خیرات ہے، اس ملک میں باغِ فَدک کے مسئلہ کے تناظر میں خلیفہ راشد اول ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف فسق و کفر کی نسبت دی جا رہی ہے، جس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، محافظ ناموس صدیق اکبر و صدیقہ کبریٰ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو جلد از جلد باعزت رہا کیا جائے اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی گستاخی کرنیوالوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ علامہ فیاض وٹو جلالی نے کہا کہ عظیم ہستیوں اور بالخصوص سیدنا صدیق اکبرؓ کی طرف کفر کی نسبت کرکے رافضی آصف علوی نے نظریہ اسلام و قرآن کا انکار کیا ہے۔ دکھ اس بات کا ہے کہ اس مسئلہ میں حکومت کی ہمدردیاں انہی لوگوں کیساتھ ہیں، جو نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے مخالف ہیں۔

انہوں نے کہا کیا حکومت اور ادارے غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں؟ کیا حکومت اور ادارے اہلسنت کے حقوق کو پامال کرنا چاہتے ہیں؟ کیا وہ اس ملک کا امن برباد کرنا چاہتے ہیں؟ حکومت اور ادارے جانبداری کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟ کیا حکومت ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتی ہے؟ علامہ مرتضیٰ علی ہاشمی نے کہا کہ اہل سنت کے عالم دین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی گستاخی نہ کرکے بھی جیل میں ہیں اور آصف علوی مبینہ گستاخی کرنے کے باوجود بھی دندناتا پھر رہا ہے، کسی میں اتنی جرأت نہیں کہ اس کو ہاتھ ڈال سکے، ایک طرف تو حکومت ریاست مدینہ کے قیام کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف ادارے گستاخوں کو گرفتار کرنے اور سزا دینے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش