QR CodeQR Code

پشاور، بارش کے بعد بی آر ٹی اسٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں

26 Aug 2020 13:16

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ بی آر ٹی اسٹاف کیجانب سے صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بارش کے بعد پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں اور سیلنگ سے پانی انتظار گاہ میں آ گیا۔ بارش کے باعث حیات آباد بی آر ٹی اسٹیشن کے اطراف میں روڈ پر پانی جمع ہے، جبکہ بی آر ٹی کے مختلف اسٹاپس پر پانی اسٹیشنز کے اندر داخل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹاف کی جانب سے صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کیا تھا، جبکہ افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 882524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882524/پشاور-بارش-کے-بعد-بی-ا-ر-ٹی-اسٹیشنز-کی-چھتیں-ٹپکنے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org