0
Wednesday 26 Aug 2020 16:29

کراچی، محرم الحرام کی سیکورٹی سے متعلق ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی، محرم الحرام کی سیکورٹی سے متعلق ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے دو اہم اجلاس منعقد ہوئے، جس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی پی اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز (ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور ٹریفک)، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں عاشورا کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا، جبکہ دوسرے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور اکابرین نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے تمام علماء کرام اور اکابرین سے مذہبی ہم آہنگی اور کورونا ایس او پی پر مکمل عمل درآمد پر زور دیا۔ علماء کے وفد نے بھی محرم الحرام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
خبر کا کوڈ : 882574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش