0
Wednesday 26 Aug 2020 16:33

حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی

حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح بھی بلند ہونا شروع ہوگئی، پانی جلد ہی ڈیم کی گنجائش سے زیادہ بھر جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں موسلا دھار بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 334 فٹ تک پہنچ گئی، حب ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔ ایکسین اری گیشن جبار زہری کا کہنا ہے کہ 339 فٹ کے بعد ڈیم کے اسپل وے کھولے جائیں گے، اسپل وے کھول کر حب ندی میں پانی کا اخراج کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے اور شہر میں اربن فلڈ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

مختلف علاقوں میں تاحال کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے، سڑکیں تالاب بن چکی ہیں، شہر کے متعدد علاقوں میں پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔ بارش کے بعد ہاک فوج نے شہر میں امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملیر ندی سے پانی کا باہر بہاؤ روکنے کے لئے کام جاری ہے، آرمی انجینئرز مشینری اور ہیوی پلانٹ کے ذریعے ریلیف آپریشن کر رہے ہیں۔ عالاوہ ازیں آرمی کی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو منتقل بھی کیا جا رہا ہے، متاثرہ افراد کو کھانا و دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 882575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش