0
Wednesday 26 Aug 2020 19:18

پنشن ریفارمز سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا

پنشن ریفارمز سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ حکومت پنشن ریفارمز لارہی ہے، اس سے پنشنرز کو ہی فائدہ ملے گا، پنشن ریفارمز سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پنشنرز کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی پنشن ریفارمز سے متعلق بات کی، صوبائی حکومت نے 86 ارب روپے بجٹ میں پنشن کیلئے مختص کئے۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ان ریفارمز سے پنشنرز کو ہی فائدہ ملے گا، اضلاع کی سطح پر پنشنرز کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، حکومت پنشن بند نہیں کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پنشن ریفارمز سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے، مالی مشکلات کے باوجود صحت عامہ کی سہولتیں دے رہے ہیں، 2 ماہ میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس شروع کر رہے ہیں، 18 ارب روپے سالانہ اس سکیم کے لئے مختص کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی پالیسی پنجاب میں لاگو ہو چکی ہے، مالی معاملات کو مزید بہتر بنارہے ہیں، دنیا بھر کے برعکس پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 882594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش