0
Wednesday 26 Aug 2020 19:44

لاہور، رواداری کا فروغ، مختلف مذاہب کے قائدین کی مجلس عزاء میں شرکت

لاہور، رواداری کا فروغ، مختلف مذاہب کے قائدین کی مجلس عزاء میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے قائدین نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر امام بارگاہ الحسینؑ اسلام پورہ لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد وفد میں شریک تھے۔ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء، مولانا محمد عاصم مخدوم، سکھ راہنما سردار بشن سنگھ، ہندو راہنما امرناتھ رندھاوا، اہل حدیث راہنما سہیل شہزاد سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلیمن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے وفد کا استقبال کیا۔

مسیحی رہنما آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں، جذبہ خیر سگالی اور روادری کے فروغ کیلئے آج امام بارگاہ آئے ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر ایک کو مذہبی آزادی حاصل ہے، ملک میں کسی کو انتشار اور فساد کی اجازت نہیں دیں گے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے صبر و تحمل کا درس دیا، امام عالی مقام کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 882607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش