QR CodeQR Code

کراچی کی صورتحال کیا ہونے والی ہے 2 سال پہلے بتا دیا تھا، علی زیدی

26 Aug 2020 20:50

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ درخواست کروں گا کہ کمیٹی کی میٹنگ کے بجائے ایکشن پر آجائیں، یہ وقت کمیٹیوں کا نہیں ایکشن لینے کا ہے، بدین اور حیدرآباد میں بھی کراچی جیسا ہی حال ہے، کمیٹی کمیٹی بہت کھیل لی ہے، اب کام کرنے کا وقت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی نے کراچی کی بدحالی کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر قائد میرا شہر ہے، میں یہاں کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، 2 سال پہلے کہا تھا کہ کراچی کی کیا صورتحال ہونے والی ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شدید بارشوں کے بعد شہر قائد ابتر صورتحال سے متعلق ہے کہ مجھے کی آواز بننا ہے اور اس کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا، کراچی کے پوش علاقوں میں رہنے والوں کے گھروں میں بھی پانی چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دو سال سے کراچی کے حالات پر شور مچا رہا ہوں، ہم نے گزشتہ سال نالے صاف کئے تھے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ درخواست کروں گا کہ کمیٹی کی میٹنگ کے بجائے ایکشن پر آجائیں، یہ وقت کمیٹیوں کا نہیں ایکشن لینے کا ہے، بدین اور حیدرآباد میں بھی کراچی جیسا ہی حال ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مشاورت میں فیصلے کریں گے تب تک کمیٹی کا حصّہ رہوں گا، کمیٹی کمیٹی بہت کھیل لی ہے، اب کام کرنے کا وقت ہے۔


خبر کا کوڈ: 882616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882616/کراچی-کی-صورتحال-کیا-ہونے-والی-ہے-2-سال-پہلے-بتا-دیا-تھا-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org