QR CodeQR Code

وزیراعظم کا آئندہ سال گندم کی سپورٹ پرائس بڑھانے کا حکم

26 Aug 2020 21:15

عمران خان نے قیمتوں کے یکساں نفاذ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے نرخ ناموں کو آویزاں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، وزیراعظم نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نرخ ناموں کی دستیابی یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ سال گندم کی سپورٹ پرائس بڑھانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو صوبائی سطح پر قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ ٹائیگر فورس کی جانب سے آٹے اور چینی کی قیمتوں پر معلومات پیش کی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں کے یکساں نفاذ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے نرخ ناموں کو آویزاں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، وزیراعظم نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نرخ ناموں کی دستیابی یقینی بنائے۔ اجلاس میں گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام پر بھی غور کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی زائد امدادی قیمت مقرر کرنے کا مقصد کسانوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 882624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882624/وزیراعظم-کا-آئندہ-سال-گندم-کی-سپورٹ-پرائس-بڑھانے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org