0
Wednesday 26 Aug 2020 21:44

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، اوورسیز پاکستانیوں کو نئی سہولت دینے کا فیصلہ

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، اوورسیز پاکستانیوں کو نئی سہولت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ’’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ‘‘ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے وہ اسٹاک مارکیٹ میں آسانی کے ساتھ سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ سی ڈی سی کے سی ای او بدیع الدین نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا قابلِ قدر اقدام ہے، بیرون ملک موجود پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت سیکیوریٹیز ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند بیرون ملک پاکستانی مؤثر، محفوظ اور آسان طریقہ کار کے ذریعے سرمایہ کاری کرسکیں گے، سی ڈی سی معلوماتی محور کے طور پر کام کرنے جا رہی ہے، جس سے اسٹاک مارکیٹ کو بینکوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

سی ڈی سی کے سی ای او نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری شروع کرنے کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے سوا کسی اضافی چیز کی ضرورت نہیں، صرف اپنے متعلقہ بینک کو سی ڈی سی سے منسلک ہونے کی اجازت دینے کی ضرورت ہوگی اور وہ اگلے 24 گھنٹے میں کسی اضافی معلومات یا دستاویزات کے بغیر اسٹاک مارکٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ بدیع الدین نے مزید کہا کہ سی ڈی سی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نامزد بینکوں کے ساتھ اس منصوبے پر کام کر رہی ہے، یہ سروس اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی فراہمی کے ساتھ دستیاب ہوگی، جسے بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 882627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش