QR CodeQR Code

جہاں ضرورت پڑی رینجرز، فوج کو بلایا جاسکتا ہے، راجہ بشارت

26 Aug 2020 21:54

صوبائی وزیر قانون نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر سخت ایکشن کے احکامات دیئے ہیں، سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات ملیں، سب کیخلاف کارروائی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے محرم الحرام کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر سخت ایکشن کے احکامات دیئے ہیں، سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات ملیں، سب کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے دئیے گئے خصوصی پیغام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ محرم میں قیام امن کے لیے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی نے 36 اضلاع کی انتظامیہ امن کمیٹیوں کے ساتھ پلان ترتیب دئیے ہیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز سے کرونا کے خصوصی ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر سخت ایکشن کے احکامات دئیے ہیں۔ وزیر قانون نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان تمام شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری، ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی اور جہاں ضرورت پڑی وہاں رینجرز و فوج کو بلایا جاسکتا ہے تاہم ابھی حالات تسلی بخش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 882628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882628/جہاں-ضرورت-پڑی-رینجرز-فوج-کو-بلایا-جاسکتا-ہے-راجہ-بشارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org